کھیل و ثقافت

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ہی باآسانی حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن مونرو 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹام بروس نے 26 رنز بنائے۔ رومان رئیس نے نیوزی لینڈ کے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

اس سے قبل جب پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو ون ڈے سیریز کی طرح آج بھی گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی اور  پوری ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فخر زمان نے 3، محمد نواز نے 7، حارث سہیل نے 9، سرفراز احمد نے 9، فہیم اشرف نے 7، حسن علی نے 23 اور محمد عامر نے 3 رنز بنائے جبکہ عمر امین اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جبکہ رومان رئیس صفر رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close