کھیل و ثقافت

پی ایس ایل کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیلئے پیش

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے شارجہ میں ہونے والے 13 میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت اور قیمت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ شارجہ میں پی ایس ایل کے دو مرحلوں کے میچز کا انعقاد ہوگا جہاں پہلا مرحلہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 28فروری کو ہونے والے میچ سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 13مارچ کو ہونے والے میچ سے ہوگا۔

دبئی میں ہونے والے میچز کیلئے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شارجہ میں ہونے والے ویک ڈے سنگل میچ کیلئے نارتھ اسٹینڈ کی ٹکٹ بیس درہم ہوگی، ایسٹ اینڈ کی ٹکٹ کی قیمت 40درہم، ویسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 70درہم اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 150 درہم ہوگی۔

شارجہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے میچ کی ٹکٹ نارتھ اسٹینڈ کیلئے 30درہم ،ایسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 50درہم، ویسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 90درہم اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 180درہم ہوگی۔

شارجہ ویکٹ اینڈ کے ڈبل میچ کی ٹکٹ نارتھ اسٹینڈ کی قیمت 40درہم، ایسٹ اسٹینڈ کی 60درہم، ویسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 100درہم اور ممبرز انکلوژر کی ٹکٹ 200درہم ہوگی۔

ٹکٹوں کی آئن لائن خریداری ویب سائٹ http://www.q-tickets.com/psl2018 کی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close