کھیل و ثقافت

آخری ٹی 20، پاکستان کے پاس عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کے پاس سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔

ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن دوسرے ٹی20 میچ میں بیٹنگ لائن نے پہلی مرتبہ دورے میں عمدہ کھیل پیش کر کے پاکستان کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی جس کی بدولت پاکستان نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ کھیلا جائے گا جس میں کامیابی کی بدولت مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ایک کا منصب چھین کر خود اس منصب پر براجمان ہو سکتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ اس وقت 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اگر پاکستان تیسرے ٹی20 میچ میں کامیاب رہا تو 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ ایک سو 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائے گا تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک برقرار رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close