کھیل و ثقافت

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ٹی 20، قومی ٹیم نے 18 رنز سے جیت لیا، رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی

ماؤنٹ مونگائی: پاکستان نے تیسرے اور حتمی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو18 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 59 رنز بنا کر اننگ اور میچ کے ٹاپ سکورر رہے۔ قومی ٹیم یہ میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور جلدی وکٹیں گرنے کی وجہ سے پریشر میں آگئی۔ شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر یامین، رومان رئیس، محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 59 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اس کے علاوہ کوئی بھی کیوی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز ہی بناپائی اور پاکستان نے یہ میچ 18 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے  تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو  182رنز کا ہدف د یا۔

اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا تاہم احمد شہزاد 18 گیندوں پر 19 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جس کے بعد بیٹنگ کیلئے بابر اعظم آئے تاہم وہ بھی نویں اوور کی آخری گیند پر 18 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ اوپنر فخر زمان چودہویں اوور کی چوتھی گیند پر لمبی شارٹ کھیلتے ہوئے 46 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آﺅٹ ہوئے، وہ پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

کپتان سرفراز احمد 29 ، عمرا مین 21 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ حارث سہیل 20 اور عامر یامین 6 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور مچل سینٹنر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بولٹ اور گرینڈ ہوم ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close