کھیل و ثقافت

ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہوگی، روسی سفیر

اسلام آباد: روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کی جائے گی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق روس کے سفیرنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی شہر سیالکوٹ میں بنی فٹ بالز استعمال ہوں گی۔روسی سفیر نے فیفا 2018 ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ کھیلوں کے معیاری سامان کے حوالے سے مشہور ہے۔ پاکستان میں بنے فٹ بالز دنیا بھر میں مشہور ہیں جنہوں نے ایک عرصے تک دنیا بھرکے کھیلوں کے میدانوں میں تہلکا مچایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close