کھیل و ثقافت

کرس گیل اپنے اوپر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔ انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرس گیل ایک میچ کے دوران خاتون رپورٹر سے معنی خیز جملے کہنے پر خاصی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے بھی ان کی اس حرکت پر طنزیہ فقرے کہے تھے۔ کرس گیل نے ان کے جملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میچ کے دوران دوائیں استعمال کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر این چیپل جو کرس گیل پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں، بھی کرس گیل کے غصے کا نشانہ بنے۔ کرس گیل نے کہا کہ جو شخص میچ کے دوران ایک میچ آفیشل پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی دوسرے پر پابندی کا مطالبہ کیسے کر سکتا ہے۔

آسٹریلیا ہی کے سابق کرکٹر کرس روجر کے لیے انہوں نے کہا کہ وہ مجھ پر تنقید کر رہا ہے۔ کیا وہ ان پارٹیز کو بھول گئے جہاں انہوں نے میرے ساتھ شرکت کی۔

خاتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی پر کرس گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون رپورٹر سے صرف مذاق کیا تھا۔ جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں وہ دودھ کے دھلے نہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close