کھیل و ثقافت

پروفیشنل ٹینس پلیئر بننے پرخاصی مخالفت کا سامنا رہا، ثانیہ مرزا کا دستاویزی فلم میں انکشاف

فلم میں ثانیہ مرزا کو بھارتی اسپورٹس کی سب سے زیادہ اثر انگیز شخصیات میں شامل کیاگیا ہے

نئی دہلی:  بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کے کیریئر پر دستاویزی فلم بن گئی، اسپورٹس ان سائیڈرز سیریز کے تحت بنائی گئی فلم کا نام ’ ثانیہ مرزا سپر اسٹار‘ رکھا گیا ہے۔

اس دستاویزی فلم میں ثانیہ کے کیریئر کا مکمل احاطہ کرتے ہوئے انھیں بھارتی اسپورٹس کی سب سے زیادہ اثر انگیز شخصیات میں شامل کیاگیا ہے، 24 منٹ پر محیط اس فلم میں ثانیہ نے کہا ہے کہ پروفیشنل ٹینس پلیئر بننے کا خواب پورا کرنے کیلیے مجھے ایک ارب سے زائد مختلف سوچ رکھنے والوں سے جنگ کرنا پڑی ہے کیونکہ اس سے قبل ایسا نہیں ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close