کھیل و ثقافت

جوز مورینو مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر

انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے تین دن کے مذاکرات کے بعد جوز مورینو کو کلب کا نیا منیجر مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

 جوز مورینو کے ایجنٹ جارج مینڈس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سینئیر حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مورینو کے ساتھ معاہدے کا سرکاری اعلان جمعے کو متوقع ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والےمورینو مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے سابق مینیجر لوئس وین گال کی جگہ لیں گے جنھیں پیر کو کلب کی جانب سے ایف اے کپ جیتنے کے دو روز برطرف کر دیاگیا تھا۔

اتوار کو مانچسٹر یونائیٹڈ کی کرسٹل پیلس کے خلاف 1-2 سے فتح کے ایک گھنٹے کے اندر خبر دی تھی کہ لوئس وین گال کو برطرف کر کے مورینوکو کلب کا مینیجر بنایا جائے گا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور مورینو کے درمیان مذاکرات منگل کو شروع ہوئے تھے اور بالاآخر جمعرات کو کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئے۔

53 سالہ مورینو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان تین سالہ معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

مانچسٹر یونائٹیڈ کے سابق گول کیپر پیٹر شمائیکل اور ہل سٹی کے باس سٹیو بروس نے پرتگالی کوچ جوزے میرینو کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرینیو فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچوں میں سے ایک رہے ہیں۔ انھوں نے سٹیمفرڈ برج میں کوچنگ کرتے ہوئے دو ٹائٹل جتوائے، جب کہ وہ پورٹو اور انٹرمیلان کو بھی چیمپیئنز لیگ جتوا چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close