کھیل و ثقافت

پشاور زلمی نے ایسے اداکار کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا کہ دیکھ کر تمام لڑکیاں پشاور زلمی کو سپورٹ کرنا شروع کر دیں گی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے میں بس اب کچھ ہی دن باقی ہیں لیکن کرکٹ شائقین کیلئے یہ دو ہفتے گزارنے بھی مشکل ہو گئے ہیں اور بے صبری سے انتظار کیا جارہاہے تاہم ایسے میں کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتی جارہی ہے اور سیزن 3 میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں اترے گی جسے دیکھنے کیلئے پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم دوسری جانب پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 3 کیلئے معروف اداکار ’ حمزہ علی عباسی ‘کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنا لیاہے ۔یہ خوشخبری خود پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام کے ذریعے شائقین کرکٹ کو سنائی۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے شہرت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب انہوں نے انتہائی معروف ڈرامے ’پیارے افضل ‘میں تاریخی کردار ادا کیا اور پوری دنیا میں چھا گئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close