کھیل و ثقافت

چیمپینز لیگ فائنل: رئیل میڈرڈ 11 ویں بار فاتح

میلان: فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دے کر 11 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اٹلی کے شہر میلان میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ ریال میڈرڈ کو پہلے ہی ہاف میں سرجیو راموس نے گول کر کے برتری دلا دی تھی جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پینلٹی کی صورت میں اس برتری کو ختم کرنے کا موقع ملا جو اینٹیون گریزمین نے ضائع کر دیا۔ تاہم بعد میں میچ کے دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں یانک کیرسکو نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ جس کے بعد ملنے والے اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے لوکس ویزکوئز، مارسیلو اور گیرتھ بیل نے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی طرف سے گریزمین، جابی اور سال نیگوئز نے گول کر کے میچ تین، تین سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس آئے اور انھوں نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے چوتھی اور فیصلہ کن پینلٹی لگانے جوانفرین آئے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ اس طرح ریال میڈرڈ کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو موقع ملا کہ وہ آخری پینلٹی شوٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنا سکیں اور انھوں نے ایسا ہی کیا 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close