کھیل و ثقافت

روہنگیا مسلمانوں کے لیے کرسٹیانو رونالڈو میدان میں

میڈرڈ: ئیل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے لیے آواز اٹھادی۔رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی برادری سے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمان کی مدد کے لیے سامنے آنے کی درخواست کردی ہے۔رونالڈو نے اپنے فیس بک پیج پر 2 تصاویر شیئر کیں ہیں، ان میں سے ایک میں وہ اپنے 4 بچوں کے ہمراہ موجود ہیں اور دوسری تصویر میں روہنگیا پناہ گزین ایک بنگلا دیشی کلینک میں اپنے بچے کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ رونالڈو نے لکھا کہ ’’اس دنیا میں ہم سب اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں‘‘۔ رونالڈو نے ایک پیج کا لنک بھی شیئر کیا جہاں پر لوگ ان پناہ گزینوں کے لئے امداد دے سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close