کھیل و ثقافت

دورہ انگلینڈ ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا ایبٹ آباد میں آغاز

وومن کرکٹ ٹیم باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خوب محنت کر رہی ہے، ایبٹ آباد اور برطانیہ کا موسم ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے اس لئے ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا گیا، کپتان ویمن ٹیم  

لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا۔پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا دورہ برطانیہ کیلئے تربیتی کیمپ ایبٹ آباد اسٹیڈیم نواں شہر میں شروع ہو گیا، کیمپ میں بیس کھلاڑی شرکت کررہی ہیں، کھلاڑیوں کو مختلف مراحل میں ٹریننگ کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے درمیان میچ بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی کمزوریوں پر قابو پایا جا سکے۔  

وومن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد اور برطانیہ کا موسم ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے اس لئے ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا گیا ہے۔  

قومی وومن کرکٹ ٹیم باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خوب محنت کر رہی ہے تاکہ دورہ انگلینڈ میں اچھا کھیل پیش کر سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close