کھیل و ثقافت

پی ایس ایل تھری؛ لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز کا جارحانہ آغاز

دبئی: پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ تھری کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، اس وقت ملتان سلطانز نے بغیر کسی نقصان کے 7اوورز میں 57رنز بنالیے ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ آغاز ہوا تھا جس کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close