کھیل و ثقافت

اصلی کرکٹ تو رمیز راجہ کھیل گئے، دبئی میں نیلم منیر کیساتھ وہ کام کردیا کہ ۔۔۔شائقین ہکا بکا رہ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں اب تک ہونے والے میچوں سے لوگ شائقین پاکستان خوش ہو رہے ہیں لیکن اس دوران انتہائی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرعام پر آ رہی ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کی ایک الگ ہی ’پی ایس ایل) شروع ہو چکی ہے۔ ملتان سلطانز کی برانڈ ایمبیسڈر نیلم منیر اور رمیز راجہ کی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر نے تو ہنگامہ ہی برپا کر رکھا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ اصل ’کرکٹ‘ تو رمیز راجہ کھیل گئے ہیں اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا۔ اس تصویر میں رمیز راجہ نے تصویر بنواتے وقت اپنا ایک ہاتھ نیلم منیر کے بازو پر رکھا ہوا ہے۔ ڈاکٹر عالیہ کریم نامی ٹوئٹر صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اصل کرکٹ تو رمیز راجہ کھیل گیا“ سید فیاض علی نامی ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”یہ بہت بڑا تھا، یہ بہت سخت تھا، کمال کی شاٹ تھی، واقعی میں بہت مزہ آیا، رمیز راجہ کی کمنٹری“ ایک صارف نے رمیز راجہ سے درخواست کی کہ ”رمیز پا جی لڑکی کی ہڈی نہ ٹوٹ جائے، ذرا آرام سے پکڑیں“ فصیح احمد نے لکھا ”کرکٹ کا راجہ ایسے ہی نہیں کہا جاتا ان کو “۔ تابی کھوکھر نے لکھا ”ایسے پکڑی ہوئی ہے جیسے بھاگ رہی ہے“۔ علی حسن نے لکھا ”ٹانگیں قبر میں اور شوق دیکھو، ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ اگر یہ لوگ قیامت کے روز بچ گئے تو ہم تو ویسے ہی بچ جائیں گے“۔ احمد حسن نے لکھا ”رمیز راجہ اس وقت کچھ ایسے ہیں کہ۔۔۔ ’ویسے تو میں ہوں سخت لونڈا، پر یہاں پگھل گیا‘۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close