کھیل و ثقافت

شاہدآفریدی کی کارکردگی کے حوالے سے اہم انکشاف

دبئی: دنیا ئے کرکٹ میں بوم ،بوم کے نام سے جانے والے شاہد آفریدی خان کی کارکردگی ہر میچ میں اہمیت کی حامل رہی ہے ،انہوں نے کئی میچز میںاپنی ٹیم کو میچ وننگ پرفارمنس دے کر کامیابی سے ہمکنارکروایا۔شاہد آفریدی کی کارکردگی کے حوالے سے اب ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ جب انہوں نے کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3یا اس سے زیادہ وکٹیں لی تو ان کی ٹیم 80فی صد سے زائدمیچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔گزشتہ روز کراچی کنگز اور لاہورقلندر زکے درمیان ہونے والے میچ میں لالہ نے 4 اوورز میں 19رنز کے عوض3وکٹیں حاصل کی تھی،انہوں نے میچ میں پہلا بریک تھروفخر زمان کی وکٹ اڑانے سے دیا جس کے بعد انہوں نے عمرا کمل اور سہیل خان کا بھی شکار کیا۔گزشتہ روز مین آف دا میچ قرار دئیے جانے کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 30ویں مرتبہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close