کھیل و ثقافت

پشاور زلمی کے غیرملکی کرکٹر لیام ڈاؤسن پاکستان آنے کو تیار

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر لیام ڈاؤسن نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے لیام ڈاؤسن نے کہا کہ ساتھی کرکٹرز نے پاکستان سے متعلق مثبت تاثرات دیے ہیں، اگر پشاور زلمی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں گئی تو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔

لیام ڈاؤسن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے بھی اچھا موقع ہے اور لیجنڈ کرکٹر یونس خان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔ انگلش کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ جیسے ٹورنامنٹ کھیل کر ایشیائی کنڈیشنز کا اندازہ ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سمیت 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور بیشتر غیرملکی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close