کھیل و ثقافت

پی ایس ایل 3؛ آج ملتان سلطان، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائٹڈ مدمقابل

شارجہ: پی ایس ایل 3 میں آج ملتان سلطان اور کراچی کنگز جب کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔پاکستان ویوز کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ملتان سلطان اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے ، اس لئے مبصرین کراچی کنگز کو ہی فیورٹ قرار دے رہے ہیں تاہم شعیب ملک کی قیادت میں ملتان سلطان بھی صرف ایک ہی مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

آج کے روز دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہونے والے اس مقابلے سے قبل لاہور قلندرز 3 میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں ہی اسے شکست کا مزا چکھنا پڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close