کھیل و ثقافت

لیلیٰ علی نے بھی اپنے والد کی طرح باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا

 لیجنڈری باکسر محمد علی کی صاحبزادی لیلیٰ علی نے بھی اپنے والد کی طرح باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا۔ لیلیٰ علی حریف پر لیفٹ اینڈرائٹ کا کمبینیشن چلاتیں تو ماہرین کو ان میں والد محمد علی کی جھلک نظر آتی۔

باکسرمحمد علی نے رنگ سے رخصت لی تو ان کی صاحبزادی لیلی نے باکسنگ گلووز پہن لئے۔ لیجنڈ باکسر کی بیٹی نے باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا۔

شہرت کی دیوی نے ہردم لیلیٰ کے قدم چومے، اپنے والد کےکھیل سے متاثرلیلیٰ علی باکسنگ رنگ میں اتریں اور دنیا کی نمبر ون خاتون باکسر بن گئیں۔

لیلیٰ علی نے اپنے پہلے مقابلے میں ہی حریف کو چند ہی سینکڈز میں چت کردیا، لیلیٰ علی حریف پرلیفٹ اینڈرائٹ کا کمبینیشن چلاتیں تو ماہرین کوان میں والد کی جھلک دکھتی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیلیٰ علی کو کسی بھی فائٹ میں شکست کاسامنا نہیں کرنا پڑا۔ لیلیٰ علی نے چوبیس مقابلوں میں سے اکیس میں حریفوں کاناک آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close