کھیل و ثقافت

تیاریوں کا جائزہ لینے کراچی جارہا ہوں فائنل سے قبل اسٹیڈیم تیار ہوگا، نجم سیٹھی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تیاریوں کا جائزہ لینے کراچی جارہا ہوں، فائنل سے قبل اسٹیڈیم تیار ہوگا۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نیشنل اسٹیڈیم کو پی ایس ایل فائنل کے لئے تیار کرنے میں دن رات کام کررہا ہے، میں خود تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کراچی جا رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ 25 مارچ کو فائنل سے قبل اسٹیڈیم تیار ہوگا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے تیار ہونے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات کے دبئی اور شارجہ اسٹیڈیمز میں جاری ہے، 2 پلے آف میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور جب کہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close