کھیل و ثقافت

بسمہ معروف ویمن ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

خواتین کی قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کے لیے بسمہ معروف کو کپتان مقرر کر دیا گیا،جب کہ سابقہ کپتان ثناء میر بدستور ایک روزہ ٹیم کی کپتان رہیں گی۔

تفصیلات کے خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میرکی جانب سے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر بلے باز بسمہ معروف کو ثناء میر کی جگہ ٹی ٹوئینٹی ٹیم کی کپتان مقررکردیا ہے۔

یاد رہے بھارت میں ہونے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد ثناء میر نے ٹی ٹوئینٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ وہ نئے کپتان کو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے بھرپور تیاری کا موقع دینا چاہتی ہیں۔

پاکستان کی ویمن ٹی ٹوئنٹی کی کپتان بنائی جانے والی بسمہ معروف نےکہا ہے کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،بسمہ معروف بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور لیگ اسپینیر ہیں۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لیے ویمنز ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، ثنا میر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

چوبیس سالہ بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے کیریئر کا ٓغاز 13 دسمبر 2006 کو انڈیا کے خلاف میچ کھیل کر کیا، 54 ٹی ٹوئینٹی مقابلوں میں انہوں نے 920 رنز بنائے رکھے ہیں،جب کہ 25 بار مخالف کھاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close