کھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عمر گل نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ ان کے مداح خوشی سے نہال ہو جائیں گے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عمر گل نے 200وکٹیں مکمل کر لیں ،پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری میں انہوں نے ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو آوٹ کیا تو یہ ان کی اس میچ میں پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 200 ویں وکٹ تھی۔

عمر گل نے یہ کارنامہ 147 میچز میں انجام دیا۔ 147 ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمر گل کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ میں عمر گل نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 24 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تاہم ان کی ٹیم یہ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہار گئی۔

عمر گل کو ان کی بہترین پرفارمنس کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں عمر گل کی یہ پرفارمنس روی بوپارہ کے بعد بہترین بولنگ پرفارمنس ہے، کراچی کنگرز کے روی بوپارا نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close