کھیل و ثقافت

خوف سے باہر نکل کر پرفارم کرنا ہوگا

پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوف سے باہر نکل کر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ ٹیم کی خامیوں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ان کے پاس مربوط منصوبہ بندی ہے تاہم وہ اس کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

’ہمیں ٹیم کی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ ہم غلطیوں سے سیکھ کر بہترین ٹیم بن سکتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ وہ کرکٹ ٹیم کے کوچ کے حیثیت سے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ’میری انضام الحق اور پی سی بی حکام کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ کوچ، کپتان، سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔‘

پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں طویل عرصے سے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔‘

مکی آرتھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ٹیم باصلاحیت اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

’عالمی سطح پر ٹیم کی درجہ بندی میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

دورۂ انگلینڈ کے لیے منتخب کردہ سکواڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ہے۔

’ہمارا پہلا ہدف انگلینڈ کے خلاف سیریز ہے اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ہمیں جلد از جلد تیاری کرنا ہوگی۔‘

فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے مکی آرتھر نے کہا کہ انھوں نے پی ایس ایل میں محمد عامر کو بولنگ کرواتے دیکھا اور وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر ٹیم میں منتخب ہوتے ہیں تو ان کا کردار انھیں بہترین کھلاڑی کی طور پر پیش کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’انفرادی کے بجائے مجموعی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close