کھیل و ثقافت

”چھوٹا ویرات کوہلی آ رہا ہے۔۔۔“ ویرات کوہلی کی ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ سب ”چھوٹے کوہلی“ کا انتظار کرنے لگے

نئی دہلی: جب بھی کوئی مشہور شخصیت سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہے یا پھر صرف کوئی سٹیٹس ہی اپ ڈیٹ کرتی ہے تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتا ہے اور اگر صارفین کو اس میں کچھ ایسا نظر آ جائے جو انہیں پسند نہیں تو پھر تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہے اور وہ جب بھی کوئی ٹویٹ کرتے ہیں تو لاکھوں کی تعداد میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں مگر اس مرتبہ ویرات کوہلی کی ٹویٹ نے سب کو خوشگوار ”سسپنس“ میں مبتلا کر دیا اور بالآخر صارفین اس نتیجے پر پہنچے کہ ”چھوٹا ویرات کوہلی“ آنے والا ہے۔

ویرات کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ایسا بہت کچھ ہے جو اس وقت ہو رہا ہے۔۔۔ بہت جلد آپ لوگوں کو بتاﺅں گا“

یہ ٹویٹ سامنے آئی تو مکیش نامی صارف نے لکھا ”سکرین شاٹ لے لیں اور 9 مہینوں کیلئے محفوظ کر لیں“

آنند نے لکھا ”چھوٹا ویرات کوہلی جلد آ رہا ہے۔۔۔“

پراشانت نے لکھا ”بھائی زندگی میں کوئی پروموشن مل رہی ہے۔۔۔ جیسا کہ آپ بننے والے ہیں“

سومانتھ نے لکھا ”پاپا بنے گا جی۔۔۔ چھوٹا کوہلی آنے والا ہے، جلدی کرو۔۔۔“

سوبھاشری نے لکھا ”ہیلو ویرات۔۔۔ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔ کیا راز ہے، انوشکا شرما حاملہ ہو گئی ہیں کیا“

موہن نے لکھا ”سرجی چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے“

مونیش نے لکھا ”انوشکا بہت جلد حاملہ ہو گئیں؟ آف دی فیلڈ بھی بہت اچھا کھیل رہے ہو“

ڈارک نائٹ نامی صارف نے لکھا ”پاپا بننے والے ہو کیا استاد؟“

گرپریت سنگھ نے لکھا ”آپ جس طرح کی فارم میں ہیں ہم جڑواں بچوں کی توقع کر سکتے ہیں“

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close