کھیل و ثقافت

دورہ انگلینڈ سے قبل اظہر علی کے انکشافات نے ہلچل مچادی

لاہور: دورہ انگلینڈ سے پہلے کرکٹ دیوانگی نے ایک اور چھکا لگا دیا، ون ڈے کپتان اظہر علی نے کھیل سے پہلے جوش، جذبے اور اپنے عزم سے ہی دل جیت لئے، کہتے ہیں بابائے کرکٹ کے دیس میں دلیری سے کھیلیں گے، جیت کر آئیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مقبول پروگرام "کرکٹ دیوانگی” نے ایک بار پھر سب کو آؤٹ کر دیا۔ اسٹار بیٹسمین اظہر علی نے خصوصی انٹرویو میں بیٹنگ ٹِپس دیں، کہتے ہیں گوروں کے دیس ہار کا ڈر نکال کر کھیلیں گے، ایک سیریز کی جیت پر ہی نہیں رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر نظریں ہیں۔ون ڈے کپتان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ویلکم کیا، محمد عامر کو ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر صرف پرفارمنس پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دے دیا۔ اظہر علی نے اپنے ہدف، چیلنج اور ٹارگٹ ہی نہیں بتائے بلکہ دلچسپ واقعات بھی سنائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close