کھیل و ثقافت

عمر اکمل اپنے بھائی کامران اکمل سے کچھ سیکھیں کیونکہ اگر ۔۔۔“لاہور قلندرز کے کپتان براینڈم میکالم جاتے جاتے عمر اکمل کو بڑا مشورہ دے گئے

لاہور قلندرز کے کپتان براینڈم میکالم نے پی ایس ایل میں اپنی آخری پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اپنے بھائی کامران سے کچھ سیکھیں جنہوں نے شاندار اننگز سے پانی ٹیم کو ٹاپ فور میں پہنچایاہے ۔تفصیلات کے مطابق براینڈیم میکالم کا کہناتھا کہ عمر اکمل میں ٹیلنٹ ہے لیکن اس کی کارکردگی میں تسلسل نہیں اور یہی وجہ تھی کہ ہمیں عمر اکمل جیسے تجربہ کار بیٹسمین کی جگہ کسی اور کو دینی پڑی۔ ابھی عمر اکمل کے آگے کافی سال ہیں اور وہ اپنے کیریئر کا شاندار اختتام کرسکتے ہیں اور انہیں آج اپنے بھائی کامران اکمل سے کافی اچھا نمونہ بھی دیکھنے کو مل گیا ہے، مجھے یقین ہے کہ عمر اکمل نے یہ سوچا ہوگا کہ مستقبل میں وہ بھی اس طرح کی صورتحال میں اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں، انہیں اپنی پرفارمنس سے ان موقعوں کو حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر سب ہی مایوس ہیں، جس طرح ہم نے ٹورنامنٹ کا اختتام کیا اگر اس طرح آغاز بھی ہوتا تو شائد ہم ٹورنامنٹ کے آخر تک جاتے۔برینڈن میک کولم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آخری 10 دن قلندرز کے لیے کافی مثبت ثابت ہوئے کیوں کہ نوجوان کھلاڑی آگے آئے اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close