کھیل و ثقافت

پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹرز کو بلانے کی کوشش کی جائے، شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں بھارتی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں شاہد آفریدی فاونڈیشن اور ہیپی لیک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہے اور ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوش آئند ہے، جبکہ پی ایس ایل میں بھی صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے جو پاکستان آکر کھیلنے پر آمادہ ہوں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ ملک میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ زیادہ ہورہی ہے اور ون ڈے میں کمی آگئی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے ون ڈے میچز بھی زیادہ کروانا ہوں گے، پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے معاہدے ایسے ہیں کہ وہ کسی اور لیگز میں نہیں کھیلتے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کامران اکمل اچھی فارم میں ہیں، اب یہ سلیکٹرز پر ہے کہ انہیں قومی اسکواڈ میں کامران کی ضرورت ہے یا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close