کھیل و ثقافت

روس میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

یورو 2016 کے فٹبال ٹورنامنٹ میں پولیس کی شدید تنقید کے بعد روس کی وزارتِ خارجہ نے ماسکو میں فرانس کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روس مخالف جذبات کو مزید بھڑکانے سے روس اور فرانس کے درمیان تعلقات کی فضا خراب ہو سکتی ہے۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے مارسے میں پولیس کے ہاتھوں 43 روسیوں کی حراست پر فرانسیسی پولیس کی مذمت کی۔

اس کے علاوہ فرانس لیل سے گرفتار کیے گئے چار روسیوں کو ملک بدر کر رہا ہے۔

یورو 2016 میں جھگڑوں میں ملوث ہونے کے بعد کئی شائقین کو فرانس سے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

فٹبال کی ٹیموں کے حمایتیوں کے درمیان غنڈہ گردی کے یہ واقعات فٹبال سٹیڈیمز کے باہر ہوئے تھے۔

اس سے پہلے ہی یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا سنیچر کو مارسے میں روس اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دن سٹیڈیم کے اندر شائقین کی طرف سے تشدد کے واقعات پر روس کو نااہلی کی معطل سزا کے ساتھ ساتھ روسی فٹ بال ایسوسی ایشن پر ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کر چکی ہے۔

یوئیفا نے کہا تھا کہ اگر یورو 2016 کے باقی میچوں کے درمیان روسی شائقین کے مزید جھگڑے ہوئے تو روس کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

ماسکو میں روسی پارلیمان کے ایوانِ زریں میں لاروف کے خطاب کے بعد روسی وزارتِ خارجہ نے فرانسیسی ژاں موریس ریپٹ کو طلب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close