کھیل و ثقافت

پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے 13 رکنی ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز بورڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹٰی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے جس کے تحت 3 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم کی جانب سے پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے اگلے دن ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا تھا جس میں پی ایس ایل تھری کے 3 نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے البتہ ویسٹ انڈین بورڈ نے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان آنے سے انکار کے بعد اسکواڈ منتخب کرنے میں بہت تاخیر کیویسٹ انڈیز کے بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کرس گیل، براوو ، جیسن ہولڈر شامل نہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ تھری کھیلنے والے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں 4 ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جنہوں نے اب تک اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں جیسن محمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے فلیچر، سیموئل بدری، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، ریاد ایمرٹ، کیمو پال، آندرے میک کارتھی، رومین پاویل، ویرا سیمی پرمال، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close