کھیل و ثقافت

روسی ایتھلیٹس پر اولمپکس میں شرکت پر پابندی

ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے واڈا (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) نے اعلان کیا ہے کہ روس کے ایتھلیٹ ریو اولمپکس سمیت ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں سے بدستور معطل رہیں گے

گذشتہ ہفتے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا تھا کہ روس میں اینٹی ڈوپنگ کے اہلکاروں کو ایتھلیٹس کے نمونے لینے سے روکا جا رہا ہے اور سکیورٹی ایجنسی اہلکاروں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

واڈا کے تازہ فیصلے کی روشنی میں روسی ایتھلیٹ ریو اولمپکس سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹوں میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

روس کی وزارت کھیل نے واڈا کے فیصلے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔

روسی وزارت کھیل نے ایک بیان میں کہا کہ صاف ستھرے ایتھلیٹوں کے ارمانوں کو دوسرے قابل نفرت ایتھلیٹوں اور حکام کے اعمال کی وجہ سے چکنا چور کیا جا رہا ہے۔’ان ایتھلیٹوں نے اولمپکس میں شرکت کے لیے اتنی قربیانیاں دیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔‘

روسی وزارت کھیل نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ سال عارضی پابندی لگنے کے بعد انھوں نے عالمی برادری کا اعتماد جیتنے کے لیے ہر وہ عمل کیا جس کی ضرورت تھی۔ روسی وزارت کھیل نے کہا کہ ہمارے ایتھلیٹوں کا برطانیہ کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ واڈا کی تمام ضرورتوں کو پورے کرتے ہیں۔

پچھلے ہفتے واڈا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ روسی حکام انھیں ایتھلیٹوں کے ٹیسٹ لینے میں دشواری پیدا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایتھلیٹوں کو فوجی علاقوں میں رہائش مہیا کی جاتی ہے اور جب حکام نے ان کا ٹیسٹ لینے کے وہاں جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی اہلکاروں نےانھیں وہاں جانے سے روکا۔

واڈا کی رپورٹ میں مزید میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون ایتھلیٹ سے جن پیشاب کا نمونہ مانگاگیا تو انھوں نے اپنے کپڑوں میں پہلے سے ایک بوتل چھپا رکھی تھی۔جو وہ اپنے ٹیسٹ کے لیے دینا چاہتی تھیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں آئی اے اے ایف کے کونسل اراکین نے روس پر پابندی لگائے جانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close