کھیل و ثقافت

میرے شوہر تو ابھی جوان ہیں، ثانیہ مرزا نے برملا ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے، شعیب ملک کا دل خوشی سے باغ باغ

قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سریز میں کلین سوئپ کر کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا۔اس کامیابی کے بعد سوشل میڈ یا پر شعیب ملک اور شاہین آفریدی کی عمر کے حوالے سے ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی تو ثانیہ مرزا بھی میدان میں آگئیں اور ایسی بات کہہ دی کہ شعیب ملک کا دل بھی با غ باغ ہو گیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک اور شاہین آفریدی ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی 6 اپریل 2000 کو پیدا ہوئے جبکہ پاکستان کی سینئر کھلاڑی شعیب ملک 14 اکتوبر 1999 میں پاکستان کی طرف سے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا تھا۔ اس پر ثانیہ مرزا نے کہاکہ میرے شوہر ابھی تک جوان ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے دعاءکی اور ماشا اللہ بھی کہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close