کھیل و ثقافت

آفریدی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ، حقیقت یا فسانہ

سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفرید ی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ لہرپر اپنے دکھ کا اظہار کیا تو پورے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ گئے اور پاکستان مخالف بھارتی میڈ یا نے تو شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا اور ساتھ ہی ایسے مضحکہ خیز ثبوت بھی پیش کردیے کہ جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔تفصیل کے مطابق شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کے بعد بھارتی میڈ یا نے اپنے ملک میں واویلا مچا دیا اور بھارتی صحافیوں نے معروف شخصیات سے شاہد آفریدی کے ٹوئٹس پر رد عمل لینا شروع کردیا ۔اس پر سب سے پہلے گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کے خلاف دیا اور پھر دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے بھی اپنے اپنے رد عمل کا اظہار کیا جبکہ ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کے خلاف براہ راست کوئی بیان نہ دیا بلکہ صرف اتنا کہا کہ اس معاملے پر مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا لیکن ہر کوئی اپنے ملک کو ترجیح دیتا ہے ،بھارت کا مفاد ہی میرا مفاد ہے ۔ادھر بھارتی میڈ یا نے شاہد آفریدی مخالف مہم چلاتے ہوئے لالہ پر آئی ایس آ ئی کے ایجنٹ ہونے کا بھی الزام لگا دیا اور ثبوت کے طور پر شاہد آفریدی کی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ کے ساتھ مختلف ملاقاتوں کی تصاویر بھی دکھائیں۔بھارتی میڈ یا نے ان افسران کو آئی ایس آئی کے آفیشلز کی طرح پیش کیا اور کہا کہ شاہد آفرید آئی ایس آئی کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کررہے ہیں اور یہ ٹوئٹس بھی آئی ایس آئی نے ہی کروائی ہیں ۔ مضحکہ خیز طور پر بھارتی میڈ یا نے شاہد آفریدی کو نیم پڑھا لکھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کے بارے میں علم ہیں نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ٹوئٹس شاہد آفریدی سے کروائی گئی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے 27مارچ کو آئی ایس آئی کے نمائندے سے ملاقات کی اور 3اپریل کو ڈکٹیشن لے کر ٹوئٹ کی ۔
اس خبر پر پاکستانی اینکر پرسن محمد جنید نے بھی ردعمل دیا ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ”قابل نفرت انڈیا ٹوڈے اب بڑے ہو جاﺅ“۔اینکر پرسن کے ٹوئٹ پر پاکستانیوں نے بھی ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close