کھیل و ثقافت

آسٹریلین اوپن ،بھابی کے ہاتھوں دیور کو شکست: ثانیہ مرز ا کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق کی جوڑی کو ہرا دیا

میلبورن(ویب ڈیسک)پاکستان کا ٹینس سٹار اعصام الحق بھابی ثانیہ مرزا سے شکست کھا گیا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راونڈ کے میچ میںشعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشیا کے پارٹنرایوان ڈوڈگ نے پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کی پارٹنر کاغستان کی یاروسلاوا شیو ڈووا کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی۔پہلے سیٹ میں اعصام کی جوڑی نے سخت مقابلہ کیا لیکن وہ ٹائی بریک پر سیٹ 9.5سے ہار گئے جبکہ دوسرے سیٹ میں ثانیہ مرزا کی جوڑی نے آسانی سے اعصام کی جوڑی کو6.2سے شکست دیدی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close