More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

ایشیا کرکٹ کپ بھارت سے یواے ای منتقل

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پی سی بی کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کردیا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا، چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد بھی ہمراہ تھے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایونٹ کے مقابلے 13 سے 28 ستمبر تک ہوں گے۔ایشیاکپ میں 6 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہیں جب کہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، عمان، سنگاپور اور یو اے ای کی ٹیموں میں سے کوئی ایک کوالیفائر راؤنڈ کھیل کر ٹورنامنٹ کا حصہ بنے گی۔
قبل ازیں رواں ماہ پاکستان میں شیڈول کیے جانے والے ایشین ایمرجنگ نیشنز کپ پر بھارت اور بنگلہ دیش کے تحفظات تھے، پاکستان کے ساتھ سری لنکا شریک میزبان ہوگا جہاں بھارتی ٹیم اپنے میچز کھیلے گی، ایشین ایمرجنگ نیشنز کپ اپریل کے بجائے اب دسمبر میں ہوگا، رواں سال پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے