کھیل و ثقافت

پاکستانی ویٹ لفٹر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 395 کلو وزن اٹھاکر جونیئر کیٹیگری میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 395 کلو وزن اٹھاکر جونیئر کیٹیگری میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، اس پرفارمنس کی بدولت انھوں نے 105 کے جی ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں ملک کے لئے برانز میڈل بھی جیتا، جو حالیہ گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں ملک کا دوسرا کانسی کا تمغہ ثابت ہوا۔نوح نے اسنیچ میں 173 کے جی ویٹ اٹھانے کے بعد کلین اینڈ جرک میں پہلی کوشش میں 222 کے جی ویٹ کامیابی سے اٹھایا جب کہ گولڈ میڈل کے لئے انھوں نے دوسری کوشش میں 228 اور تیسری کاوش میں 231 کے جی ویٹ اٹھانا چاہا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوپائے۔واضح رہے کہ 20 سالہ نوح دستگیر نے گزشتہ برس منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی سلور میڈل اپنے نام کیا تھا، تاہم ان کی جانب سے 395 کے جی ویٹ اُٹھا کر جونیئر کامن ویلتھ ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ان سے قبل گزشتہ ہفتے طحہ طالب نے 62 کے جی ویٹ لفٹنگ میں بھی ملک کے لئے برانز میڈل حاصل کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close