کھیل و ثقافت

میسی نے سب سے زیادہ گول کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

معروف فٹبالر لیونل میسی نے یہ کارنامہ کوپا امریکہ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کے خلاف سر انجام دیا، 28سالہ لیونل میسی نے اس میچ میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور ہر 55واں گول کرکے اپنے ہم وطن گیبرئیل بیٹسٹوٹا کے 54 گول کرنے کے ریکارڈ توڑ دیا

منگل کو کھیلے جانے والے کوپا امریکہ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے امریکہ کو چار صفر کے واضح فرق سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا.

ارجنٹائن کی جانب سے ایزکوئل لاویسی نے لیونل میسی کی مدد سے میچ کا پہلا گول کیا، اس کے بعد میسی نے فری کک کے ذریعے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کی سبقت کو دگنا کر دیا.

ارجنٹائن کی جانب سے گونزولا ہیگوین نے مزید دو گول کر کے اپنی ٹیم کو کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا.

میچ کے بعد میسی نے کہا کہ’میں بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑنے پر بہت خوش ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close