کھیل و ثقافت

بڑا فیصلہ ہوگیا، شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے

شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی میچ کھیلیں گی جس کا مقصد کیریبیئن جزائز میں 2017 کے دوران آنے والے طوفانوں ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے وینیوز کی بحالی کیلیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔عالمی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے، سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈوپنگ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کے بعد آندرے رسل کو پہلی مرتبہ کیریبیئن اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ اتنے نیک مقصد کیلیے منتخب ہونے پر شکرگزار ہوں، کرکٹ ایک بہت بڑی فیملی ہے، اس کے تمام ممبرز، ساتھیوں اور کرکٹ کے مداحوں کی جیسے بھی ممکن ہو مدد کرنا ہماری اخلاقی اور پروفیشنل ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ لارڈز کے ساتھ پاکستان ٹیم کی حسین یادیں وابستہ ہیں، اسی میدان پر پاکستان نے سری لنکا کو ہراتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close