کھیل و ثقافت

دفاعی چیمپیئن سپین باہر، اٹلی کوارٹر فائنل میں

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 کے ناک آوٹ مرحلے میں دفاعی چیمپیئن سپین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں سپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

میچ میں اٹلی کی بہتر حکمت عملی اور پرُجوش کھیل کی وجہ سے سپین کو ایک گول کرنے کا بھی موقع نہیں دیا اور یوں دفاعی چیمپیئن سپین کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں تمام ہو گیا۔

اٹلی کے جانب سے گول کرنے والے جارجیو گیلینی نے کہا:’ہم اس جیت کے حق دار تھے، سپین کی کئی برسوں سے حکمرانی کا ہم کسی حد تک بدلہ لے سکے ہیں، یہ صرف آغاز ہے اور ہم اپنی فتح سے لطف اندوز ہوں گے، لیکن اختتام تک جانے لے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے اور بہترین ابھی آنے والا ہے۔‘

سپین کے کوچ نے کہا کہ:’وہ غالباً بہتر تھے، انھوں نے بہترین فٹبال نہیں کھیلی لیکن وہ ہوا میں زیادہ مضبوط تھے، جسمانی طور پر زیادہ بہتر اور خطرناک تھے۔ہمیں دوسرے ہاف میں گول کرنے کا موقع ملا تھا اور ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کرنے کی کوشش کی، ہم نے ہر چیز کرنے کی کوشش کی لیکن گول نہیں کر سکے

سپین 2006 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں باہر ہوا ہے۔

سپین کو شکست دینے کے بعد اٹلی کا کواٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہو گا۔

اٹلی اور سپین کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے 59 فیصد حصے میں گیند کا کنٹرول سپین کے پاس جبکہ 41 فیصد حصے میں اٹلی کے پاس رہا۔

سپین نے ٹارگٹ پر پانچ جبکہ اٹلی نے سات حملے کیے جبکہ میچ میں کیے جانے والے فاولز میں اٹلی نے 19 اور اس کے مقابلے میں سپین کے 13 تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close