کھیل و ثقافت

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ختم کر دی

کولکتہ: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ختم کر دی جب کہ تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس دیدیا گیا۔ کولکتہ میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اتفاق رائے سے مختلف فیصلے کیے گئے۔ نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی بجائے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھارت میں ہو گا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا میں ہی ہو گا۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس دے دیا، اب تمام ممبر ملکوں کی ٹیمیں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے اہل ہوں گی۔ یکم جولائی 2018 سے تمام ممبر ممالک کی ویمنز ٹیموں کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی جبکہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ممالک کی مینز ٹیمیں بھی مختصر فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایونٹ 2017 میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close