کھیل و ثقافت

باکسر عامر خان 7 مئی کو پاکستان آئیں گے

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 7 مئی کو پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی۔ 2 سال کے طویل عرصے بعد باکسنگ رنگ میں دبنگ انٹری دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں 7 مئی کو پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی۔ ویڈیو پیغام میں عامر خان نےکہا کہ وہ  ایشین گیمز کے لئے پاکستانی باکسرز کی رہنمائی کے لئے تیار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چیمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں۔

عامر خان نے مزید کہا ’عامر خان اکیڈمی‘ اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کے لئے کھلے ہیں۔ وہاں پاکستانی باکسرز کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی باکسرز کو باکسنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اورخود پر اعتماد قائم رکھیں۔ پھر کو ئی آپ کوعالمی چیمپئن بننے سے  روک نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان نے 2 سال بعد کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی تھی۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتے تھے جس کیلئے مسلسل 2 سال سے محنت کررہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close