کھیل و ثقافت

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں متحرک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پالیسی میں ریجن کے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو متحرک ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کے دوران میچوں میں مستقل بنیادوں پر شرکت کرتے ہیں۔

ایسے کھلاڑی جو ڈومیسٹک سیزن نہیں کھیلتے ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ماہانہ ریٹینرشپ کو ختم کردیا گیا ہے۔

یہ شکایت سامنے آئی تھی کہ بعض کھلاڑی چند میچ کھیلتے ہیں اور انہیں پورے مہینہ کا مشاہرہ ملتا تھا۔

پی سی بی کی نئی ڈومیسٹک پالیسی جو 19-2018 کے سیزن کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس میں میچ فیس میں اضافہ کرکے ماہانہ ریٹینرشپ کو ختم کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹینرشپ میں کچھ ایسے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا تھا جو دوسرے اداروں میں ملازم ہیں۔

گذشتہ سیزن میں کرکٹرز 22 سے 28 ہزار روپے ماہانہ ریٹینرشپ کی مد میں ملتا تھا۔اب فرسٹ کلاس، ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کی الگ الگ میچ فیس ملے گی۔

اوسطاً ایک کھلاڑی کو 35 سے 45 ہزار روپے ایک میچ کی فیس کی شکل میں ملیں گے۔ریجن کے 11 کے بجائے 12 کھلاڑیوں کو میچ فیس ملے گی۔

بارہویں کھلاڑی کی میچ فیس چار ریزرو کھلاڑیوں میں بھی تقسیم ہوگی۔گیارہ کھلاڑیوں کو پوری میچ فیس ملے گی۔

کئی سال پرانا فارمولا اپناتے ہوئے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ہوگا۔

اس طرح ایک سینٹر پر ایک ٹیم ایک ہفتہ قیام کرے گی۔جس سے سفری اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close