کھیل و ثقافت

ہاکی کے سابق عالمی نمبر ون گول کیپر اولمپیئن منصور احمد انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ منصور احمد ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرِعلاج تھے، ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دے رکھا تھا، آج صبح ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہوگئی اور ان کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر کے ہارٹ لنگز مشین لگائی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور کچھ دیر بعد انتقال کرگئے۔

منصور احمد 1968 میں کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1985 میں پہلا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کھیلا، جب کہ 1986 سے 2000 کے دوران 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، منصور احمد نے پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا، انہیں ہاکی میں شاندار کارکردگی پر 1988 میں صدارتی ایوارڈ اور 1994 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، منصور احمد نے 4 مرتبہ دنیا کے نمبر ون گول کیپر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close