کھیل و ثقافت

پی ایس ایل کا آڈٹ شروع، آڈیٹر جنرل نے حساب مانگ لیا

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ شروع کردیا گیا جب کہ آڈیٹر جنرل نےپاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نےپاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اور پی ایس ایل کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کامطالبہ کیاتھا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی ایس ایل کا آڈٹ شروع ہوا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی ایس ایل کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیاہے، پہلے مرحلے میں پی ایس ایل کے دو ایڈیشن کا آڈٹ ہوگا۔واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ وقت سے پہلے فروخت ہورہے ہیں، بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہیں، جس سے پی سی بی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ ٹکٹ فروخت کرنے کیلئےپاکستانی کمپنیوں اور بورڈ کو خود ٹکٹ فروخت کرنا چاہئیے تھے۔یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی پیش کردہ آڈٹ رپورٹ کو مسترد کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close