کھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید 2 سال تک ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، شاہد آفریدی

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید ڈیڑھ سے دو سال تک محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے فیس بک لائیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سال کا کوئی پلان نہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کا شیر ہوں اس لئے مزید ڈیڑھ سے 2 سال تک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلوں گا تاہم ون ڈے  میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فٹنس لیول بہت عمدہ ہے اس لئے جب تک دم ہے اس وقت تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جلوے بکھیرتا رہوں گا، چاہے پاکستان کی جانب سے ہو یا کسی لیگ کی طرف سے، مزید کرکٹ کھیلوں گا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کے بارے میں برطانوی میڈیا میں آنے والی منفی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کم عمر ہے لیکن وہ انتہائی مضبوط اعصاب کا مالک ہے جسے برطانوی میڈیا کی خبروں کی کوئی پرواہ نہیں اور اس طرح کی خبریں ان کی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کے حوالے سے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنا چاہیے، دل بھی بہت کرتا ہے اور ارداہ بھی ہے لیکن فی الحال بزرگ منع کررہے ہیں اس لئے سیاست میں آنے کا ابھی ارادہ نہیں۔ شاہد آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ اگر وہ سیاست میں آئے تو کیا عمران خان کی طرح ایک بڑی جماعت بنائیں گے جس پر ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت سیاست سے بھی ہوتی ہے اور اس کے لئے اور بھی کچھ کام کئے جاسکتے ہیں اس لئے سیاست میں نہ بھی آیا تو اپنے فلاحی ادارے اور چیریٹی کے ذریعے لوگوں کی مدد کرسکتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close