کھیل و ثقافت

ایورسٹ سر کرنیکی کوشش، 2 غیر ملکی کوہ پیماء ہلاک

دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں 2غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات نیپال کے کوہ پیمائی سے متعلق ادارے کے ایک اہلکار نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتائی ۔ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر تعینات گیاندرا شریشتھا کا کہناتھا کہ مقدونیا کا ایک کوہ پیماجبکہ ایک جاپانی کوہ پیما یہ چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ واضح رہے کہ رواں سیزن کے دوران دنیا بھر سے 340 کوہ پیما اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے شیر پا ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close