کھیل و ثقافت

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلیے الٹی گنتی شروع

لاہور:

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلیے الٹی گنتی شروع ہو گئی اور میگا ایونٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے۔

کرکٹ کے گھر انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے انعقاد میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے، اس حوالے سے لندن کے ایک شاعر کیلب فیمی کی جانب سے میگا ایونٹ کے دنیا بھر کے شائقین سے عہد کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کا انگلینڈ میں انعقاد میزبان عوام کیلیے کس قدر اپنائیت کا احساس رکھتا ہے۔
30
جون 2019 کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اوول اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے آئیں گی۔ ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 کھیلا گیا، راﺅنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گراؤنڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close