کھیل و ثقافت

ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئٹس نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

پشاور: پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئٹ کیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

پاکستان ویوزکے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو میں ٹوئٹ کیا اور کہا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن کچھ کچھ سمجھ اور بول ضرور سکتے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں اپنے مداحوں کے دل کے مزید قریب لاتی ہے۔ جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close