کھیل و ثقافت

حسین طلعت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے

لاہور: پاکستانی کرکٹر حسین طلعت بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے، نوجوان آل راﺅنڈر سینٹ لوشیا کی نمائندگی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان ابھرتے ہوئے مایہ ناز آل راؤنڈر حسین طلعت نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شائقین کو اس خبر سے آگاہ کیا ہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیربیئین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا اسٹارز کی نمائندگی کریں گے ، انہوں نے پہلے انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی سینٹ لوشیا ٹیم میں شرکت کی خبر شیئر کی جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ” سی پی ایل مجھے بلا رہا ہے، اس سیزن میں سینٹ لوشیا اسٹارز کو جوائن کروں گا، امید ہے کہ میں ان کیلیے کچھ اچھا کر سکوں گا۔“

حسین طلعت پی ایس ایل کے پہلے اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع بھی ملا جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا، اپنے ڈیبیو میچ میں ہی مردِ میدان قرار پائے جب کہ دوسرے میچ میں بھی انہوں نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ 8 اگست سے 16 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close