کھیل و ثقافت

لارڈز ٹیسٹ میں فتح؛ ملک ریاض کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

لندن: معروف بزنس مین اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے انگلینڈ کو لارڈز کرکٹ ٹیسٹ میں تاریخی شکست دینے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلیے50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا ہے۔

ملک ریاض خود بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا لارڈز ٹیسٹ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھے اور قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح پر انھوں نے 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کپتان مصباح الحق کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close