کھیل و ثقافت

چوتھا ون ڈے : افغان فیلڈر نے بے ایمانی کرکے آئرش بلے باز ایڈ جوائس کو رن آؤ ٹ کردیا

بیلفاسٹ: آئر لینڈ اور افغانستان کے مابین چوتھے ون ڈے میں افغان فیلڈر نے بلے ایمانی کرتے ہوئے آئرش بلے باز ایڈ جوائس کو رن آؤ ٹ کردیا ۔ بیلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستا ن نے آئر لینڈ کو جیت کے لیے 230رنز کا ہدف دیا ۔

آئرلینڈ کی اننگز کے دوران چھٹے اوور میں ایڈ جوائس نے گیند باؤنڈری کی جانب بھیجا اور یہ سوچ کر پچ کے درمیان رک گئے کہ گیند باؤنڈری پار چلی گئی ہے تاہم محمد نبی نے گیند واپس راشد خان کی طرف پھینکا جنہوں نے باؤلر

کی جانب گیند تھرو کی جس نے ایڈ جوائس کو رن آؤٹ کردیا ۔

اس موقع پر تھرڈ امپائر کی سہولت نہ ہونے کے باعث امپائرز نے افغان کپتان اصغر ستانکزئی سے اپیل واپس لینے کا کہا جنہوں نے انکار کردیا اور مجبورا امپائرز کو ایڈ جوائس کو آؤٹ قرار دینا پڑا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close