کھیل و ثقافت

فٹبال ورلڈ کپ ، ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چمپئن جرمنی کو میکسیکو نے گروپ میچ میں شکست دیدی

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا کر جاری ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔روس میں جاری ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلوں میں جرمنی اور میکسیکو کے کانٹے دار مقابلہ رہا۔میکسکو کے کھلاڑی لوزانو نے میچ کے 35ویں منٹ پر واحد گول کیا۔اس کے بعد جرمنی نے میکسکو پر خوب اٹیک کیے لیکن تمام ناکام رہے اور اس طرح میکسکو نے کامیابی حاصل کر لی ۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن جرمنی اس بار بھی ورلڈ کپ کی سپر فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور میکسیکو کے ساتھ ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا رہا ہے۔آج کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں سربیا نے کوسٹا ریکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔سربیا کی جانب سے واحد گول ٹیم کے کپتان الیگزینڈر نے کھیل کے 56 ویں منٹ میں کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close